موٹروے پولیس کی کارروائی،مسافر بس بڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس کی کارروائی، بس میں سوار 20 مسافروں کی جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق میں قومی شاہراہ پر مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی،کراچی سے بہاولپور جانے والی مسافر بس کے پچھلے ٹائر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فوری اوربروقت موٹروے پولیس کے افسران نے کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی پر مسافروں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موٹروے پولیس فوری کارروائی نہ کرتی تو بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا، موٹروے پولیس کی فوری کارروائی پر مسافروں، بس عملے نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زونل کمانڈر سینٹرل کا افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں