وفاقی وزیر ساجد طوری نے کوہاٹ میں مزدورں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کوہاٹ(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پی کے 80کوہاٹ میں صنعتی زونز لیبر ورکرز کے لئے 25بیڈ کا ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام کوہاٹ کے تمام سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،نجی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی،بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ہر مزدور اور غریب کا اپنا گھر ہو،خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ورکرز کالونیوں میں دستکاری مراکز قائم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے ورکنگ فولک گرامر سکول نمبر 1 اور نمبر 2 کوہاٹ کا دورہ کیا اور نادرا آفس سمیت کئی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح و اعلانات کئئے ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے۔دورے کے دوران سکول کے پرنسپلز اور اساتذہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، ساجد حسین کلاسز میں گئے اور طلباءسے گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم اور فیملی صحت کا خیال رکھا جائے گا،مزدوروں کے بچوں کے لیے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے، ہونہار طلباءکو ملک کے بہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں وظائف دیے جائیں گے۔وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کو سولرائز کیا جائے گا، کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام تمام سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نجی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ہر مزدور اور غریب کا اپنا گھر ہو، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ورکرز کالونیوں میں دستکاری مراکز قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کوہاٹ کے حلقہ پی کے 80 میں صنعتی لیبرز و ورکرز کے لئے پچیس بیڈ کے ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ صنعتی ورکرز کے لئے ہسپتال کا ہونا اشد ضروری ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائیگا، کالونیوں کے مکینوں کو درپیش صحت، تعلیم و دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سینیٹر شمیم آفریدی کے ہمراہ گھمبٹ کوہاٹ میں نادرا دفتر کا افتتاح بھی کیا۔


دریں اثناءوفاقی وزیر ساجد طوری نے گھمبٹ کوہاٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوامی حکومت ہے جو غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے،
دن رات لیبرز اور سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند پاکستانیوں کو بیرون ممالک بھیجا جائے۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پرائیویٹ انڈسٹریز کی ورکرز کے لئے ویلفیئر بورڈ کی بنیاد رکھی تھی،شہید ذوالفقار بھٹو شہید کا مزدوروں کی خوشحال زندگی کا خواب پورا کریں گے۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سینیٹر شمیم آفریدی و امجد آفریدی کے علاقے کیلئے خدمات کو سراہا جبکہسینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے کوہاٹ دورہ پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں