پیرس(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم دی کرونیکلز آف عمرو عیار کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔
کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ دی کرونیکلز آف عمرو عیار پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔دی کرونیکلز آف عمرو عیار میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔
![پاکستانی فلم دی کرونیکلز آف عمرو عیار کینز فلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/05/8-9-940x480.jpg)