بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی:محمود خان

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی،عوام ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عدالتوں پر حملہ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جھوٹ پوری قوم دیکھ چکی ہے اور مریم نواز کو پتہ نہیں کہ ان کا دادا غریب گھرانے سے تھا یا ارب پتی سرمایہ کار تھے۔
محمود خان نے کہا کہ تعصب سے بھری جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی۔ عدالتوں سے مفرور لوگ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت پر بات کی،اسلام کی سربلندی کیلئے عمران خان کے کردار اور خدمات کا عالم اسلام معترف ہے۔عالمی پلیٹ فارمز(اقوام متحدہ، اسلامک کانفرنس) پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے اور اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان نے ایک مجاہد کا کردار ادا کیا ہے،عمران خان نے ملک میں حقیقی اسلامی فلاحی نظام قائم کرنے کیلئے ریاست مدینہ کو رول ماڈل بناکر اقدامات اٹھائے،قومی اداروں کو عمران خان کی کردار کشی کیلئے استعمال کرنا امپورٹڈ سرکار کا شرمناک عمل ہے،قومی اداروں پر شرمناک اور جھوٹے پروپیگنڈے سے قومی تشخص کو مجروح کیا جارہاہے،چور ٹولے کو قوم معاف نہیں کرے گی، عوام ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں