pak vs usa, t20 cwc , t20 cricket world cup, pak vs india, india

پاکستان کا پہلا ٹاکرا امریکا سے، موسم صاف، شائقین ہو جائیں تیار

ڈیلاس(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اے کا پاکستان اور امریکا کے درمیان 11واں میچ ڈیلاس میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
ڈیلاس کے تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق امریکی وقت کے مطابق صبح سےرات 8 بجے تک موسم صاف رہے گا۔ قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ ڈیلاس میں موسم خرابی کی وجہ سے پاکستان کی تیاریوں کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ بارش کی وجہ سے ٹیم کے دو پریکٹس سیشن متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز امریکی ٹیم کے خلاف کرے گا۔واضح رہے کہ میچ آج جمعرات کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے گرینڈ پریری اسٹیڈیم ڈیلاس میں شیڈول ہے۔weather.com نے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں جمعرات کی صبح کے لیے پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے ساتھ صاف اور دھوپ رہے گی۔پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رو¿ف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔امریکا کے اسکواڈ میں مونانک پٹیل(کپتان)، آرون جونز ، علی خان ، کوری اینڈرسن، اینڈریز گوس، ہرمیت سنگھ ، جسدیپ سنگھ، نوشتہ کنجیے، نتیش کمار، ملند کمار، سوربھ نیتراولکر، نثار پٹیل ، شایان جہانگیر، سٹیون ٹیلر، شیڈلی وین شالک وِک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں