پنجاب کے800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS) سے درخواستوں کی وصولی شروع

پنجاب کے800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS) سے درخواستوں کی وصولی شروع

آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS) کے تحت پنجاب بھر کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا ہے جس کے ذریعے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اب تک انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے پورٹل کے ذریعے ساڑھے 35 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آئی سی ایس کیلئے ساڑھے 15 ہزار، ایف اے کیلئے ساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کیلئے ساڑھے 7 ہزار، آئی کام کیلئے 19 سو جبکہ پری انجینئرنگ کیلئے ساڑھے 16 سو سے زائد طلباء نے درخواستیں دی ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت طلباء اپنے شہر میں رہتے ہوئے پنجاب میں کسی بھی جگہ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے۔ طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں