وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات،کن امور پر گفتگو ہوئی؟جانئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستا ن علماءکونسل اورمعاون خصوصی وزیراعظم علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ملاقات،سیلاب کی موجودہ صورتحال اور متاثرین کی آباد کاری،عرب ممالک کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اور متحدہ علماءبورڈ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،ایم پی اے حافظ عمار یاسر،راسخ الٰہی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی،مخالفین کی سوچ صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے جبکہ ہم نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگاکر غیر فعال کرنا افسوسنا ک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے،یہ قوم کے منصوبے ہیں،جنہیں روک کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،سیرت اکیڈمی کو بحال او رمتحدہ علمابورڈ کو فعال کیا جائے گا،سیرت اکیڈمی میں ایم فل کی کلاسیں شروع کی جائیں گی،مدینہ یونیورسٹی،جامعہ الازہر اور عالم اسلام کی دیگر نمایاں جامعات کے اشتراک سے ایم فل کی کلاسیں ہوں گی،سیرت اکیڈمی کو دین کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں کا مرکز بنایا جائے گا،متحدہ علما بورڈ کو فعال کرکے دین کی خدمت کا کام لیا جائے گا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب میں متاثرہ مساجد اورمدارس کی بحالی کا کام بھی کیاجائے گا،سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادی کاری کیلئے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے،عرب ممالک اور انکے اداروں کو پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں سہولت دیں گے،سیلاب زدگان کی مدد کے لئے شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دین کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی خدمات کو ہمیشہ یادر رکھا جائے گا،متحدہ علماء بورڈ ایکٹ لانے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں