کراچی(نیوز ڈیسک)ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد قومی ائیر لائن(پی آئی اے)کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق قومی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے،ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان از سر نو ترتیب دے رہے ہیں،پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں،صورت حال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یو اے ای،بحرین، دوحہ،سعودی عرب پرواز کے لئے جاتی ہے۔