تحریک انصاف دہشت گرد جماعت،کسی نرمی اور رعایت کی مستحق نہیں،مریم نواز آگ بگولہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے،ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دنیا کے سامنے آ گئی ہے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نا ہے،تھی اور نا ہو سکتی ہے،یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے،ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے،ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے،یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں،ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں،جن کو انھوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا ہے،کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں