رانا ثناء اللہ نے علی امین گنڈا پور کو ایسا خطاب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو”سر سے پیر تک ڈراما قرار دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سر سے پیر تک ایک ڈراما ہیں،انہوں نے اسمبلی پہنچ کر بھی ڈراما کیا،ان سے پوچھیں کونسے 12 اضلاع کراس کر کے یہ اسمبلی پہنچے؟ کیا یہ کراچی پہنچ گئے تھے؟ان کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے تاکہ ملک کو بدنام کیا جائے،پوری پی ٹی آئی اس ڈرامے میں لگی ہوئی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مسنگ پرسن ہو گئے ہیں،علی امین بھاگے بھاگے چائنا چوک اسلام آباد پہنچے،ہاتھ لگا کر نکل گئے،پوچھتا ہوں علی امین ڈی چوک پر کہاں آیا؟علی امین کل چونگی نمبر 26 سے غائب ہوا،اسلام آباد سے 4، 5 کلومیٹر کے بعد خیبر پختونخوا کی حدود شروع ہو جاتی ہے،یہ کہاں سے 12ضلع عبور کر کے خیبر پختونخوا گیا؟ساری پارٹی صبح سے ڈرامے پر لگی ہوئی تھی،پنجاب کے لوگوں کو سمجھ آ گئی کل ڈراما تھا،علی امین گنڈاپور ڈراما ہے،ان کے پرانے بیان نکالیں،جب ملک کو بدنام کرنے کا ڈراما نہیں چلا تو علی امین اسمبلی پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے،یہ چاہتے کہ ملک بحران سے نہ نکلے،ان کا منصوبہ تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائے،یہ لوگ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،قوم ان کو پہچانے،یہ ملک دشمن ہیں، فتنہ ہیں،ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں،پنجاب کے لوگوں نے کل اس ڈرامے پر ریسپانس نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں