شہر قائد میں چینی انجینئرزپرحملہ،دفتر خارجہ بھی میدان میں آ گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے چینی انجینئرزپر کئے گئے بزدلانہ حملے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا،یہ ظالمانہ عمل بغیرسزا کے نہیں رہے گا،پاکستان کی سکیورٹی،قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،افسوسناک عمل پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے،حملے میں شامل افراد بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا کے نہیں رہے گا،پاکستان کی سکیورٹی،قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خارجہ امور کی وزارت چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے،پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں،پاکستان چین باہمی احترام اور مشترکہ مقدر کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان دہشت گردی کیخلاف چینی بھائیوں سے ملکر کام کرتا رہے گا،پاکستان چینی شہریوں منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں