مظفر آباد(بیورو رپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو سپریم کورٹ نے ایسی خوشخبری سنا دی ہے جسے سن کر اُن کے مخالفین اور وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق سمیت دیگر سیاست دانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی نا اہلی ختم کر تے ہوئے ایک ماہ بعد انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہو گئی،سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کےخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے نااہلی کے خلاف اپیل بھی نمٹا کر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔یاد رہے کہ اپریل 2023 میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیکر دو سال کیلئے نا اہل کر دیا تھا،عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہوئی تھی۔ سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم میں اپیل دائر کر رکھی تھی،سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے توہین عدالت نوٹس پر سردار تنویر الیاس نے عدالت سے معافی مانگ لی تھی۔ایک تقریر کی بنیاد پر سردار تنویر الیاس کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے ایک وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے ۔
![The Supreme Court of Azad Jammu and Kashmir (AJK SC) on Wednesday overturned the disqualification of former prime minister Sardar Tanveer Ilyas. Ilyas was originally disqualified for two years by the AJK High Court in April 2023 during his tenure as prime minister. Following the ruling, he appealed to the AJK SC, seeking relief from the verdict.](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/AJK-SC-lifts-disqualification-of-former-PM-Tanveer-Ilyas-940x480.jpg)