Narcotics Control Division merged into Interior Ministry

حکومت نے ایک اور بڑی وزارت ختم کر دی،محسن نقوی کی موجیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی حکومت نے ایک اور اہم وزارت ختم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزرات داخلہ کی ذمہ داریاں نبھانے والے وفاقی وزیر سید محسن نقوی کے ماتحت کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق انسداد منشیات ڈویژن وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔انسداد منشیات فورس بھی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گی۔واضح رہے کہ انسداد منشیات کو 2017 میں علیحدہ وزارت کا درجہ دیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کابینہ نے انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔دوسری طرف قومی اسمبلی میں وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔وزارت کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک مجموعی طور پر 11 ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئی ہیں،گریڈ 19 سے 22 کی 113 آسامیاں ختم کی گئیں جبکہ گریڈ 1 سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں بھی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت ختم کی گئیں۔سب سے زیادہ متاثرہ آسامیاں گریڈ 1 سے 4 کے درجہ چہارم کے ملازمین کی ہیں،جن میں 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں