آرمی چیف کی چینی وزیردفاع سے ملاقات

بیجنگ،راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ، آرمی چیف نے چینی وزیردفاع سے ملاقات کی، جہاں چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیردفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہارتشکر بھی کیا جبکہ سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا۔

چینی وزیردفاع کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کی تعریف کی گئی، آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پراظہار تشکر کیا۔

چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں،سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے،پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں