Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif visited the pilot project of Gulberg Scheme Block-III under the Lahore Development Authority (LDA)’s Sustainable Development Model initiative

ایل ڈی اے کے تحت لاہور کا پہلا مربوط ترقیاتی منصوبہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت لاہور کا پہلا مربوط ترقیاتی منصوبہ گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ کاجائزہ لیا اور گلبرگ بی تھری بلاک میں جاری پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یٰسین اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مربوط ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت لاگت اور مین ٹینس کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی،پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گلبرگ میں روڈز کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، یونیفارم گرین بیلٹ فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کے لئے واک وے بنائے جائیں گے،گراونڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے گرین بیلٹ روڈ لیو ل سے نیچے ہو گی،بارش کے پانی کے نکاس کے لئے واٹر ڈرینج سسٹم بھی بنایا جائے گا،سٹریٹ میں سولر لائٹس اور یونیفارم سائن لگائے جائیں گے،الیکٹرسٹی کے علاوہ دیگر تمام کیبل انڈر گراونڈ کر دی جائیں گی،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے صوبائی دارالحکومت کو نئی شکل ملے گی،ایل ڈی اے دوسرے مرحلے میں سبزہ زار مین بلیوارڈ کی سسٹین ایبل ری ماڈلنگ کر یگا،جوہر ٹاون جی ون مارکیٹ کی تعمیر و بحالی بھی مربوط ترقیاتی کے تحت ہو گی۔ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ بھی کی جائے گی،عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور عدم توجہ کے شکار علاقوں میں ڈویلپمنٹ کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مربوط ترقیاتی پائلٹ پراجیکٹ پر بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بی تھری بلاک کی سڑکوں پر اسفالٹ ڈال دیا گیا ہے،بارشی پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنے گا۔بی تھری بلاک میں انٹرنیٹ و دیگر وائرز کو انڈر گراونڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔بی تھری بلاک میں سولر لائٹس نصب کی جائیں گی،علاقے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور سمیت ہر شہر کی تعمیر و ترقی ہو گی،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے نہ صرف شہر بہتر ہو گا بلکہ شہریوں کو بھی آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں