Petrol, and Diesel rates are expected to come down from February 16, 2025, with rates likely to come down by Rs2-3 per litre for second half of this month. The federal government is expected to pass on relief for public ahead of Holy Month of Ramadan amid drop in international rates. Sources told Pakistan Observer that petrol prices are expected to come down to Rs255 while diesel prices are likely to hover around Rs265 per litre. The price adjustments are amid fluctuations in the global oil market and imposition of Inland Freight Equalization Margin

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستانی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری،16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے،ہائی سپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی،انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں