Chief of Army Staff General Asim Munir has said the youth of Pakistan is offers immense encouragement that the future of the country is in safe hands. While interacting with students, the army Chief said the Women under Islam are given rights in every role and Fitna Al-Khwarij cannot take these rights away through misinterpretation of Religion

آرمی چیف نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے پختہ عزم کا اظہار کر دیا

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں،پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طلباء سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،آرمی چیف نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور بات چیت کے دوران انہیں’پاکستانیت‘کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،آپ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں اور طلباء خود کو پاکستان کی ترقی کے قابل بنائیں،ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام،بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے،جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی اور ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں،ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ پاکستان پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،پاکستان کے آئین کا آغاز بھی حاکمیت صرف اللہ کی ہے سے ہوتا ہے جبکہ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں اور خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں