ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ نثار درانی کی تعیناتی آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تقرری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی اسی طرح ہی ہٹایا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی،پی ٹی آئی کی مشاورت سےتقرری ہوئی،کیا پی ٹی آئی نے غیر آئینی کام کیاتھا؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں