تحریر: نعیم مرزا(مانچسٹر)
چند ماہ قبل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو صاف ستھرا پنجاب مہم مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب
کے سلسلہ میں بالخصوص گجرانوالہ ڈویژن میں کوڑا کرکٹ اور صفائی ستھرائی کے لیے مختلف اضلاع کو گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کو کروڑوں روپے ماہانہ پر دے دیا جبکہ ضلع گجرات میں صفائی اور ستھرائی کے لیے مذکورہ کمپنی کو 16 کروڑ روپے ماہانہ پر ٹھیکہ پر دیا گیا،اس عمل پر پہلے صفائی ستھرائی پر کارپوریشن کل چھ کروڑ روپے خرچ کرتی تھی۔۔اس طرح 10 کروڑ پہ زائد مذکورہ کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔۔۔قصہ ادھر ہی ختم نہیں ہوتا بلکہ مذکورہ کمپنی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو خوش کرنے کے لیے گندگی کے ٹرکوں،ہتھ ریڑیوں اور جمعداروں کو ایک ایسی وردی پہنا دی جس پر مریم نواز کی تصویر چسپاں اور ان کا نام موٹے حروف سے لکھا گیا ہے۔۔۔۔”مریم“ حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام ہے جن کی قدر و منزلت اس قدر ہے کہ قران پاک میں ان کا ذکر تفصیل سے موجود ہے بلکہ اس نام کی اتنی عظمت ہے کہ ایک پوری سورت اس نام سے موجود ہے۔۔۔”مریم“نام کی اس قدر توہین کی جا رہی ہے کہ جمعداروں جو ہر وقت گندگی اور غلاظت کے ڈھیر اٹھاتے اور ناپاکی میں لتھڑے ہوتے ہیں کے علاوہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹرکوں پر بھی اس عظیم و بابرکت نام”مریم“ کی توہین کی جا رہی ہے بلکہ وزیر اعلی پنجاب کی فوٹو بھی گندگی کے ڈھیروں اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹرکوں پر بھی گندگی اور غلاظت سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔اگر ایک عام شہری کی بہو بیٹی کی فوٹو اور اس کے نام کی اس قدر توہین کی جائے تو وہ کبھی بھی برداشت نہ کر سکیں مگر ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی نے وزیر اعلی پنجاب اور ان کی فوٹو کی اس قدر توہین کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز مذکورہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکے داروں سے یہ باز پرس کریں کہ انہوں نے ان کے نام اور تصویر کی اس قدر توہین کیوں کی ہے؟؟؟۔۔چھ کروڑ میں گجرات شہر کی صفائی اور ستھرائی پر خرچ ہونے والی رقم کو بڑھا کر 16 کروڑ روپے کر دیا گیا اور یہ معاہدہ کیا گیا کہ خاکروبوں کی تعداد 1600 کر دی جائے گی مگر اس وقت موجودہ جمعداروں اور ورکروں کی تعداد مبینہ طور پر 391 ہے۔۔۔۔کمپنی مذکورہ صرف مرکزی سڑکوں پر صفائی توجہ دے رہی ہے تاکہ افسران بالا کو صاف ستھرا شہر نظر آئے مگر محلہ جات میں جا کر بدترین حالات کا کسی نے بھی ملاحظہ نہیں کیا۔۔۔۔اگر کوئی آفیسر کوشش بھی کرے تو وہ بے بس نظر آتا ہے۔۔۔ہاں البتہ 13 خاکروبوں پر تین سینٹری سپروائزر ضرور تعینات ہیں۔۔۔شہر کا سیورج بند ہے اور لوگ معمولی سی بارش میں بھی مساجد جانے سے قاصر ہیں۔۔۔۔ مذکورہ کمپنی نے جب اس مہم کا چارج سنبھالا تو بھاری بھرکم مشینری کی نمائش کی گئی مگر ساری مشینری اس طرح واپس چلی گئی جس طرح گدھے کے سر سے سینگ جبکہ مذکورہ کمپنی کارپوریشن کی ہی مشینری استعمال کر رہی ہے۔۔۔کمپنی وزن کے حساب سے کوڑا کرکٹ کی رقم وصول کرتی ہے۔۔۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے ٹھیکہ واپس لے کر کارپوریشن کو دیا جائے جو اس سے پہلے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔۔۔۔حکومت پنجاب اور دیگر محکمہ جات گجرات میں صفائی اور ستھرائی کے نام پر ہونے والی اس کرپشن کا تفصیلی ملاحظہ کریں اور اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔۔۔۔۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے مگر مساجد کو جانے والے راستے گندگی اور غلاظت سے بھرے پڑے ہیں۔۔۔بلا شبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی قابل تحسین ہے مگر یہ عمل انکو بھی پسند نہیں کیونکہ اس میں کرپشن واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔۔۔۔