Abdolnaser Hemmati removed from office after 182 of 273 lawmakers vote against him amid widespread public discontent due to rising cost of living

مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی،وزیر خزانہ عہدے سے برطرف

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کنٹرول میں ناکامی پر ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے بر طرف کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران 273 میں سے 182 اراکین نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال ہے جبکہ 2024 کے وسط میں یہ 6 لاکھ ایرانی ریال سے کم تھی۔خبررساں ایجنسی کے مطاق اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عبد الناصر ہمتی کا دفاع کرتے ہوئے قانون سازوں سے کہا تھا کہ ہم دشمن کے ساتھ مکمل اقتصادی جنگ میں ہیں،ہمیں جنگی حکمت عملی اپنانا ہو گی،ملک کے معاشی مسائل کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں