Minister for Health and Medical Education, Social Welfare and Education, Sakeena Itoo, today said that the government has developed an online portal for availing various revenue services for the ease of public

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط،سرکاری افسران کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کر لیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا،جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہو گا۔حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جس میں وزیر اعظم آفس معاونت کرے گا۔آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس ٹیرف، گردشی قرضہ اور نیشنل اکاونٹس سمیت مختلف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔اس ضمن میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے مسودے پر مزید مذاکرات ہوں گے اور آئی ایم ایف کو حتمی ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں