اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہا کہ قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں میں بے بنیاد نہیں ہیں،عدالت کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہےاڈیالہ جیل میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں،عدالت قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیتی ہے،قومی انسانی حقوق کمیشن کے ممبر پنجاب تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔