پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،افتخار درانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جہاں مجرم، مفرور،قاتل،جھوٹے،اقامے رکھنے والے،منی لانڈررز،بیرونی طاقتوں کے مہرے اور معاشی تباہی کے ذمہ دار جمہوریت،قومیت اور مذہب کے نام پر حکومت کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا کہ اس ایک تصویر پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے،یہ سکہ بند کرپٹ، اخلاقیات سے بے بہرہ اور دھوکہ باز لیڈر عوام کی کو دھوکہ نہیں دے رہے بلکہ یہ سب بلاخوف و خطر نہایت بے شرمی سے قوم کو لوٹ کر پیسہ ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ انداز ہے جس کے ذریعے پاکستان کا نظامِ حکومت چلایا جارہا ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ کا آج تاریک ترین دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں