علی امین گنڈاپور کی مظفر آباد آمد،وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے تفصیلی ملاقات

مظفر آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کی مظفرآباد آمد،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مظفرآباد آمد پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں و کارکنان کی جانب سے پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈاپور کے مابین اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ مظفر آباد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،جبکہ 29ستمبر کو یونیورسٹی گراو¿نڈ میں تاریخی جلسہ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔اس موقع پر وزراءحکومت عبدالماجد خان ،دیوان علی چغتائی، اکمل سرگالہ ،ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض گجر، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، مرکزی نوجوان رہنما سید وارث گیلانی، صدر یوتھ ونگ و معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض،و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں