افغان طالبان کا روس سے تیل،گیس اور گندم خریدنے کا معاہدہ

کابل(بیورو رپورٹ )افغان طالبان اور روس کے مابین تیل کی مصنوعات، گیس اور گندم کی ترسیل کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے،روس نے افغانستان کو یہ اشیا رعایتی قیمت پر دینے کی پیشکش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان تجارت اور صنعت کے وزیر حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور روس کے مابین تیل کی مصنوعات، گیس اور گندم کی ترسیل کا عارضی معاہدہ ہوگیا ہے۔معاہدے کے تحت روس افغانستان کو 10لاکھ ٹن پیٹرول ،10لاکھ ٹن ڈیزل 5لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20لاکھ ٹن گندم سالانہ فراہم کریگا،

افغان وزیر کا کہنا ہے کہ روس نے طالبان کو یہ اشیا رعایتی قیمت ہر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔واضح رہے کہ روس سمیت کسی بھی ملک نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے،روس اور افغانستان کے درمیاں اس ڈیل سے افغانستان کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔چند دن پہلے بھی چین سے مال بردار ٹرِین سامان لیکر افغانستان پہنچی بھی تھی، چین اور افغانستان کے مابین تجارتی روٹ کو اولڈ سلک روٹ کی بحالی بھی کہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں