قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلی کا مظہر،مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور ڈپٹی چئیرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیما نے پر تباہی ہوئی ،مسلح افواج نےاپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیا ،صوبائی حکومتیں امدادی کارروائیوں کی سربراہی کر رہی ہیں ،پسماندہ ترین علاقے شدید متاثر ہوئے۔

میڈیا اینکر پرسنز کے این ایف آر سی سی کا دورہ کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر و ڈپٹی چئیرمین این ایف آر سی احسن اقبال نے غیر ملکی امدادی کاروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایف آر سی سی کا اجلاس باقائدگی سے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہو تا ہے،موسمیاتی تبدیلی غیر معمولی بارشوں کا موجب بنی،سیلاب سے بڑے پیما نے پر تباہی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج نےاپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیا،صوبائی حکومتیں امدادی کاروائیوں کو لیڈ کر رہی ہیں،پسماندہ ترین علاقے شدید متاثر ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلی کا مظہر ہیں جس سے نمٹنے کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،20 پسماندہ ترین اضلاع کے لئے 40 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کی کارروائیاں سکیل کے پیش نظر دو سال تک جاری رہ سکتی ہیں،میڈیا قوم میں امدادی کاروائیوں کے لئے جذبہ جگائے رکھنے میں مدد کرے،سول سوسائٹی کے ادارے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،قوم کو متحد ہو کر سیلاب سے تباہ ہونے والوں کی مدد کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں