آڈیو لیک پر حمزہ شہباز بھی بول پڑے

لاہور(نیوز رپورٹر)سابق وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا،سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے،عمران خان سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لیے ریاست کے مفادات سے کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی۔اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے،امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں