پی ٹی آئی اراکین کے استعفے،اسد عمر کاعدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لیے بتایا بجلی پچھلے سال سے 45.6 فیصد سستی ہو گئی،عمران خان نے عالمی سطح پر مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، استعفوں کے معاملے پر غیر قانونی رویہ اختیار کیا گیا،کوشش کی جا رہی ہے قانون توڑ کر تحریک انصاف میں دراڑ ڈالی جائے،ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟آڈیو لیکس میں سب موجود ہے،استعفوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ملک کی جمہوریت میں صرف سیاستدانوں کا کردار نہیں ہے،آڈیو لیکس سے حکومت کو نقصان اور پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ہے،ہماری لیکس میں ثابت ہوا عمران خان جو بند کمرے میں کہتے ہیں وہ سچ ہے،آڈیو لیکس کا چرچا ہے، ہماری بات بھی اس سے جڑی ہوئی ہے،آڈیو لیکس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی باتیں ہیں، وزیراعظم اور کابینہ آڈیو لیکس میں استعفوں سے متعلق باتیں کر رہے ہیں،ہم یہاں کیوں پہنچے،استعفے کیسے ہوئے سب آڈیو لیکس میں موجود ہیں،ضمیروں کی بولی لگا کر لوگوں کا ووٹ خریدا گیا،قومی سلامتی کمیٹی دو بار کہتی ہے کہ مداخلت ہو رہی ہے،عمران خان نے بھی کابینہ مداخلت کی بات کی،دو دن بات کے بعد استعفے کا فیصلہ ہوا، استعفیٰ دیا جاتا ہے،جس کے بعد سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کیا،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیں گے کیونکہ آڈیو لیکس میں واضح ہے کہ الیکشن کمیشن کیسے فرمائش پر کام کرتا ہے،کئی بار کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حلیف بن چکا ہے،ایک دن ایک ہی طریقے سے 123 افراد نے استعفے دیئے،کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک استعفیٰ کا قبول ہوجائے ایک کا نہیں،واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں کہ قانونی راستہ اختیار نہیں کیا گیا،سیاسی سازش کے تحت 11 استعفے منظور کیے گئے،گیارہ استعفوں کی منظوری سیاسی فیصلہ تھا،ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی کے تمام 123 ارکان کے استعفوں کو ایک طرح سے ٹریٹ کیا جائے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج سے چھ ماہ پہلے پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، ریکارڈ برآمدات،ریکارڈ ترسیلات زر،ریکارڈ زرعی پیداوار کیساتھ ہماری معاشی ترقی کی رفتار 6 فیصد سے زائد تھی،آج عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ظلم کیا اور اس پر دھوکا بھی دیا،اس معاشی بحران کی وجہ سیاسی بحران ہے،یہ ہیرا پھیری کررہے ہیں،اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لئے اس ہفتے کے افراط زر کے اعدادوشمار میں یہ بتایا کہ بجلی پچھلے سال سے 45.6فیصد سستی ہو گئی ہے،جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا تب تک معاشی بحران ختم نہیں ہو گا،اسحاق ڈار اعداد میں ہیرا پھیری کرکے افراط زر کم دکھا رہے لیکن اس سے معاشی بحران پھر بھی رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں،جلد انشا اللہ 200 روپے سے کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں