نیروبی(خصوصی رپورٹ)سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے والے پاکستان کے معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی میں پولیس کی جانب سے سر میں گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے ،ارشد شریف کے افسوس ناک قتل کا واقعہ واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش ا?یا، ارشد شریف گولی لگنے سے شہید ہوگئے، کینیا میں پولیس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ابتدائی طور پر اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ بندوق سے کیا گیا تھا۔
ارشد شریف کی موقت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے، جوایہ صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، انہوں نے اپیل بھی کہ ارشد شریف کی ہسپتال کی کوئی تصاویر نہ جاری کی جائیں۔
دوسری طرف صدر مملکت عارف علوی نے ارشد شریف کی وفات کو پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان قرار دے دیا، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ بشمول ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
