ارشد شریف کا قتل،حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) حکومت پاکستان نے کینیا کے ساتھ مل کر صحافی ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ حادثاتی لگتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حکومت معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی، ارشد شریف سے متعلق پولیس رپورٹ آنا باقی ہے، وہ ہمارے ذاتی دوست بھی تھے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان لانگ مارچ کا دعویٰ کر رہے ہیں، لانگ مارچ اگر کرنا ہے تو کریں، اسلام ا?باد کا محاصرہ نہ کریں، ان کا مقصد وزیراعظم ہاو¿س اور پارلیمنٹ پر قبضے کرنا ہے۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ جھنڈے لگانے کےلیے محاصرے ہوتے تھے، خان صاحب جمہوری جدوجہد کرنی ہوتی ہے، قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے، توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں