ارشدشریف کی میت پاکستان کب پہنچے گی؟اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معروف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی، اس کی تصدیق مرحوم کی بیوہ نے کی ہے۔
مرحوم کی بیوہ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔اس سے قبل کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ ارشد شریف کی میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، کینیا کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں