اطہر وحید نے سر عام نواز شریف کی حمایت کی تھی،افتخار درانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ اطہر وحید کی تقرری سے اندازہ لگا لیں کے امپورٹڈ رجیم ارشد شریف سے کس قدر خوف زدہ تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افتخار درانی نے کہا کہ یہ وہی اطہر وحید ہے جس نے 2009 میں بطور ایس پی سر عام نواز شریف کی حمایت کی تھی،ان سے بھلا انکوائری کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟واضح رہے حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید، اور آئی بی کے ڈپٹی ڈی جی عمر شاہد حامد پر مشتمل ہوگی۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ ٹیم فوری طور پر کینیا جائے گی اور حقائق کا تعین کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو جمع کروائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں