پی ٹی آئی لانگ مارچ،عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

لاہور (سٹاف رپورٹر)لانگ مارچ کیلئے سب سے ضروری چیز جماعت کے سربراہ کا کنٹینر ہوتا ہے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلئے بھی عمران خان کا 40 فٹ لمبا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے، جو پارٹی کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے۔کنٹینر میں سیکیورٹی کے کئی انتظامات موجود ہیں، جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز، دو ساونڈ سسٹم، وائی فائی، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں۔کنٹینر کی چھت پر 80 نفوس کی جگہ موجود ہے، جو کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں