اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہدو کروڑ کی آبادی والے شہر لاہور سے دس بارہ ہزار لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں ، وزیراعظم نے لانگ مارچ کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل د ے دی ہے، عمران نیازی اپنارویہ سیاستدانوں والا رکھے تو بات ہو سکتی ہے لیکن الیکشن موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر اسپیسس پر لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارشد شریف کواس وقت قتل کیا گیا جب لانگ مارچ کا آغاز قریب تھا، عمران نیازی کے کنٹینر کے ایک طرف امرباالمعروف کے الفاظ ہیں، ان کےساتھی کان میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ اسلامی ٹچ دیں، یہ سمجھتے ہیں ہم نیک اورہمارے مخالفین بد ہیں، بھارت خوش ہے کہ آج آئی ایس آئی کوبدنام کیاگیا، بھارتی میڈیا پر بیٹھ کران کے اینکرزجشن منارہے ہیں، بھارتی میڈیاچینلزنے عمران خان کوپسندیدہ شخص ڈیکلیئرکیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 25مئی کو پنجاب حکومت مسلم لیگ کی تھی، وفاق نے کردارادا کیا عمران خان سینٹورس سے آگے نہیں جاسکا، یہ ملکی سالمیت اوروفاق کیلئے بہت نقصان دہ صورتحال ہوتی ہے، کیاسرکاری گاڑیوں کااستعمال لانگ مارچ کےلئے جائزہے؟ کیاصوبوں کی پولیس کی موجودگی اس میں جائز ہے؟ یہ لانگ مارچ کس مقصدکےلئے نکالاجارہاہے؟ جس فوج پرتنقید کی جا رہی ہے،اسی نے سیکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں، لاہورمیں تقریباً2کروڑکے قریب آبادی ہے، عمران خان کالانگ مارچ میں10سے12ہزارکے قریب لوگ ہیں، عمران خان نے قوم کوگمراہ کررکھاہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کےساتھ ملکرفیصلے کرتی ہیں،عمران خان عجیب آدمی ہے جونہ سیاست کوسمجھتاہے نہ جمہوریت کو، یہ اپنارویہ تبدیل کرے ،سیاسی جماعتوں کےساتھ آکربیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے،ہم لوگوں کی ناراضگی کو خوشی اور پیارمیں بدلیں گے، چاہتے تھے کہ ہم الیکشن میں جائیں،عمران نیازی اپنارویہ سیاستدانوں والارکھے تو بات ہوسکتی ہے، بیٹھ کربات کریں،اس کے بعدپاکستان کی بہتری کا سامان پیدا ہوگا۔تاہم وزیر داخلہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پرہونگے۔
