ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں،انصاف حاصل کرنا ہمارا حق ہے،عمران خان

لاہور(وقائع نگار خصوصی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے روزکا آغاز شاہدرہ سے ہو گیا ہے اور عمران خان دیگر پارٹی قیادت اور ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہیں،لانگ مارچ کے قافلے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے،شاہدرہ سے روانگی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں،غلام صرف اچھا غلام ہوسکتا ہے،اس وقت ساری قوم اپنی معزز عدلیہ اور چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے،لاکھوں افراد حقیقی آزادی مارچ میں اب تک شامل ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جائے گی،انشااللہ تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور اس نظام کو تبدیل کر کے چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آٓادی مارچ آج شاہدرہ سے شروع ہو کر سادھوکی سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہو گا جہاں کپتان مارچ کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔

شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کلمہ ہمیں غلامی سے آزادی دلاتا ہے،میں ستر سال کی عمر میں کیوں نکلا ہوا ہو جبکہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہے،غلام کبھی بلند پرواز نہیں کرسکتے،غلام صرف اچھا غلام ہوسکتا ہے۔کنٹینرپر اپنے ساتھ موجود پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کے تناظرمیں عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر تشدد کیا،انہیں تنقید پرتشدد کانشانہ بنایاگیا۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران خان نے کہا کہ پہلے انہیں چورکہا گیا اور پھرہم پرمسلط کردیا گیا۔ ہم بھیڑبکریاں نہیں کہ چوروں کوتسلیم کرلیں۔چور11سوارب روپے این آراو سے معاف کروا رہے ہیں۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کو دھمکیاں کون دے رہا تھا؟ شہبازگل پرتشددکی مذمت کی تودہشتگردی کامقدمہ بنادیا، انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے اور انصاف حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔
تحریک انصاف کا حقیقی آٓادی مارچ آج شاہدرہ سے شروع ہو کر سادھوکی سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہو گا جہاں کپتان مارچ کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مارچ کی پہلی منزل جمعہ کی شب لبرٹی چوک سے شاہدرہ انٹر چینج تک مکمل ہوئی جہاں عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے شاہدرہ میں قیام پذیر ہوئے۔تاہم آج لانگ مارچ دوبارہ گوجرانوالہ میں اپنی اگلی منزل تک پہنچنے کے لیے شروع کیا جائے گا۔
اتوار کو لانگ مارچ کے شرکاءگجرات پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی مارچ کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مارچ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں قیام کریں گے۔پیر کی صبح جہلم کی طرف روانہ ہوں گے جہاں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری شرکا کی میزبانی کریں گے۔منگل کو عمران خان راول میں ڈیرے ڈالیں گے، گوجر خان سے ہوتے ہوئے رات گئے اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ یہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت آگے بڑھنے کے لیے حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں