عمران خان حملہ کیس،اعتزاز احسن کا تشویش ناک دعویٰ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں،یہ ایف آئی آر سرے سے ہے ہی نہیں،پولیس کا کام تھا کہ مدعی کے نام اور کلام سے تھانہ وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کرتے،جس کے بعد وزیرآباد کے ڈاکٹرز کے ساتھ اس ایف آئی آر کو لے کر شوکت خانم جاتے،وہاں عمران خان کی میڈیکل کنڈیشن دیکھی جاتی۔
بیرسٹراعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ شہید معظم کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانا پولیس کی سب سے بڑی غلطی ہے، انہوں نے خود یہ کیس برباد کر دیا ہے،اس ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں