آئی جی پنجاب پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے چھٹی کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل شاہکار نے عمرہ کیلئے 14 دن کی رخصتی مانگی ہے،محکمہ سروسز نے درخواست وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی۔واضح رہے کہ فیصل شاہکارنے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کسی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب پنجاب حکومت بھی آئی جی تبدیل کرنے کیلئے وفاق کو لکھ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں