امریکی شہریت لینے کے خواہشمند افراد کے لئے بری خبر آ گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریت لینا مزید مشکل ہو گیا کیونکہ امریکا میں امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا نیا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہوگا جبکہ ٹیسٹ ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا، جس میں انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنےکا طریقہ بھی تبدیل کیا جائے گا۔ٹیسٹ میں امریکی تاریخ، انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی اس ٹیسٹ کا حصہ ہوگی،نئے ٹیسٹ میں انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جارہا ہے، امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں 10 میں سے کم سے کم 6 سوال پاس کرنا ہوں گے،امریکی میڈیا کے مطابق شہریت سے متعلق نیا طریقہ کار 2024 میں نافذ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں