جس نے ایف آئی آر درج نہ کی وہ اسمبلیاں توڑے گا؟رانا ثناءاللہ نے پھبتی کس دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان ان کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران نیاز اور پرویزالٰہی کا آپس میں مقابلہ ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون لے گا؟اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے،جس نے عمران خان کے کہنے پر ایف آئی آر درج نہیں کی،وہ اس کے کہنے پر اسمبلیاں کیا توڑے گا؟وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑی جائے یا نہ توڑی جائے،ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران کا ہے،فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے،الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی،اس کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے،پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے،اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں