عدالت نے اعظم سواتی کو بڑی خوشخبری سنا دی

کوئٹہ(کورٹ رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کردیے ہیں جبکہ کیس کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر بیلہ اور چمن میں درج تھے اوران کے خلاف درج 5 مقدمات پہلے جبکہ 3 آج ختم کر دئیے گئے ہیں۔سینیٹر اعظم خان سواتی کے کیس کی پیروی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے کی گئی۔
واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی پرفوج کے خلاف تقریر اورمتنازع ٹویٹ کرنے پرمقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں