لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر ہاو¿س لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے ایک اہم اجلاس میں پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد جمعرات کی دوپہر ن لیگ کا گورنر ہاﺅس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ شہبازشریف کی جانب سے آنیوالی ہدایات کی روشنی میں اہم مشاورتی اجلاس میں رانا ثناءاللہ، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ نہ لینے کے بعد کی صورتحال زیر غور آئی۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے سبب پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے اور توقع ہے کہ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن (جمعہ کے روز) جاری کردیا جائے گا، گورنرکسی بھی وقت وزیراعلی کوووٹ لینے کاکہہ سکتے ہیں، آئینی طورپرپرویزالٰہی وزیراعلی پنجاب نہیں رہے، پرویزالٰہی اعتمادکا ووٹ لینے میں ناکام رہے ہیں، پی ٹی آئی ہنگامہ کرناچاہتی ہے، حمزہ شہبازپارلیمانی لیڈرہیں، وزیراعلی کے امیدواربھی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2022/12/CMP1-640x480.jpg)