منظور وسان نے عمران خان اور انتخابات بارے نئی پیشگوئی کردی

کراچی(سیاسی رپورٹر)مشیر برائے زراعت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے،ان کیلئے مزید دشواریاں پیدا ہوں گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں۔اپنے تازہ بیان میں منظور وسان نے کہا اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر تاریخ ملے گی۔ہوسکتا ہے کہ حکومت اور تمام جماعتیں مل کر سیٹ اپ بنائیں اور مارچ میں وزیراعظم شہباز اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کریں۔منظور وسان کہتے ہیں کہ پہلے بھی کہا تھا ملک میں عام انتخابات مئی کے آخر میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں