صحافی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بھرپور کردار اداکریں گے،محمد اسلم غوری

کراچی(وقائع نگار)جمعیت علماءاسلام(ف) پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کی کراچی پریس کلب کی منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام پاکستان نے ہمیشہ صحافی برادری کی حقوق اور انکی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کاکہنا تھاکہ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں تمام امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،کراچی پریس کلب کے منتخب صدر سعید سربازی،نائب صدر مشتاق سہیل،سیکرٹری شعیب احمد،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان اور خزانچی کے لئے احتشام سعید قریشی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،گورننگ باڈی کے بھی تمام ممبران کلثوم جہاں،محمد فاروق سمیع،محمد رمیز وہرہ،رفیق بشیر،شمش کیریو،ذوالفقار علی راجپر اور ذوالفقار علی واہوچو کو بھی بلا مقابلہ منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔محمد اسلم غوری نے کہا کہ پریس کلب کراچی کی صحافتی میدان میں بے مثال قربانیاں ہیں جہاں ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں صحافیوں نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے،کراچی پریس کلب کی نئی آنے والی باڈی سے امید ہے کہ وہ بھی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں