کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سالِ نو کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبرسے یکم جنوری 2023 تک ہوگا۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لئے حکومت کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی عائد کردیتی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔