سابق پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمر میں چل بسے

ویٹی کن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسیحی برادری کے روحانی پیشوا سابق پوپ بینیڈکٹ اپنی ویٹی کن رہائش گاہ میں 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چند روز قبل ہی پریس آفس نے آگاہ کیا تھا کہ پوپ کی بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ اسے ان کی صحت بہتر نہیں ہے۔بینی ڈکٹ 2013 میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوئے،وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔ موجودہ فرانسیسی پوپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے آخر میں پوپ بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹی کن میں قائم خانقاہ میں گزارے اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ان سے ملنے وہاں جاتے تھے۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ کا انتقال کی آج صبح ہوا تھا جبکہ ان آخری رسومات سے متعلق اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں