اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سال نو کے پہلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرتے ہوئے قیمتوں کو برقرار رکھا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم سے 15 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی،عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور پرانی قیمتیں ہی برقرار رکھی گئی ہیں ۔