اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ سے خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے جبکہ ووٹنگ کا عمل 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔خیال رہے کہ سندھ سے ایوان بالا کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/Waoda-640x480.jpg)