لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے’ نامعلوم افراد‘ کی جانب سے لاہور میں سے اپنے دوست کے مبینہ اغواپر ’سخت پیغام دے دیا ہے ۔
’پاکستان ٹائم کے مطابق چوہدری مونس الٰہی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ دو۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے ساتھ نہیں ملنا،مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شیئر کی۔
