لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز نے آئندہ ایونٹ میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹیموں کے لیے کھلاڑی کہاں سے آئیں گے جبکہ بورڈ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ انہیں نقصان نہیں ہو گا۔ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے صدارت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی گئی۔ بعض پی ایس ایل فرنچائزز نے تجویز کی مخالفت کی۔بورڈ نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں تماشائی کم آتے ہیں اخراجات زیادہ ہوتے ہیں۔
پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائعکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے صدارت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی گئی۔ بعض پی ایس ایل فرنچائزز نے تجویز کی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی یو اے ای میں میچز کرانے کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔بورڈ نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں تماشائی کم آتے ہیں اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، ہر مرتبہ سیکورٹی کے امور پر بہت اخراجات ہوتے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کے لیے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی بھی نہیں آتے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز کے اعتراض کے بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے جائزہ لینے کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی یواے آی میں میچز کے انعقاد کا جائزہ لے گی۔ فرنچائزز کو اس کا نقصان نہیں ہوگا تماشائیوں کے حوالے سے بھی کمیٹی جائزہ لے گی۔اجلاس میں پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایونٹ میں نئی ٹیموں کے لیے بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے ٹیموں کی شمولیت پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ دو ٹیموں کے لیے کھلاڑی کہاں سے آئیں گے،بورڈ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ انہیں نقصان نہیں ہو گا، نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی شمولیت کا جائزہ لینے کے لیے درخواست کی۔ کمیٹی ان تمام معاملات کو دیکھے گی۔ذرائع کے مطابق ٹکٹ سیل کی تجاویز کے لیے کمیٹی کام کرے گی، پی ایس ایل 9 کی ونڈو کے لیے فروری پر بات چیت متوقع ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل 8 سے غیر معمولی منافع ہوا ہے، منافع کی تفصیلات سے جلد فرنچائزز کو تفصیلی آگاہ کیا جائے گا، اگلی مدت کے لیے براڈ کاسٹنگ رائٹس کے لیے بڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پاکستان ویمن لیگ کے لیے فرنچائزز کو ٹیمیں لینے کا کہا گیا۔ پاکستان ویمن لیگ سے فرنچائز کو نقصان نہیں ہو گا، پاکستان ویمن لیگ کے حوالے سے پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی فرنچائزز کو تجاویز دے گا۔