کراچی(کامرس رپورٹر)دودن کی کمی کے بعد ایک بار پھر سونے کی قیمت کو پرلگ گئے اور 2900روپے فی تولہ تک کا اضافہ دیکھاگیا۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198روپے کا ہوگیا۔ادھرعالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہے۔